27 فروری، 2024، 1:46 PM

پاکستانی فوج نے ایل او سی پر جاسوسی کرنے والا بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا، پاکستانی میڈیا کا دعویٰ

پاکستانی فوج نے ایل او سی پر جاسوسی کرنے والا بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا، پاکستانی میڈیا کا دعویٰ

پاکستانی میڈیا کے مطابق، کواڈ کاپٹر پر بھارتی فضائیہ کی ایک یونٹ کا نشان بھی موجود ہے جو اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ یہ کواڈ کاپٹر بھارتی فضائیہ کا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج نے 25 فروری کو دن 12 بج کر 55 منٹ پر لائن آف کنٹرول پر پاکستانی علاقے کی جاسوسی کرنے والے بھارتی فضائیہ کے کواڈ کاپٹر کو مار گرایا۔ 26 فروری کو ایل او اسی میں پاکستانی علاقے میں کواڈ کاپٹر کی باقیات مل گئیں۔

کواڈ کاپٹر پر بھارتی فضائیہ کی ایک یونٹ کا نشان بھی موجود ہے جو اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ یہ کواڈ کاپٹر بھارتی فضائیہ کا ہے۔

یاد رہے کہ 27 فروری 2019 ء کو پاک فضائیہ نے پاکستانی فضائی حدود کیخلاف ورزی کرنے والے بھارتی جنگی طیاروں کو بھی آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ میں مار گرایا تھا۔

News ID 1922206

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha